ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری اسکیموں سے کسان بھرپور فائدہ اُٹھائیں : چنتامنی کی گرام پنچایت صدر کنکما کی اپیل

سرکاری اسکیموں سے کسان بھرپور فائدہ اُٹھائیں : چنتامنی کی گرام پنچایت صدر کنکما کی اپیل

Sun, 26 Mar 2017 13:11:44    S.O. News Service

چنتامنی:26 /مارچ(محمد اسلم /ایس او نیوز) گرام پنچایتوں کو حکومت کی طرف سے کئی اسکیمیں ملتی ہیں، کسانوں کو چاہئے کہ وہ  ان  اسکیموں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر سامنے آئے۔ یہ بات گرام پنچایت صدر این۔وی۔کنکما نے کہی تعلقہ کے ایرگمپلی گرام پنچایت دفتر کے روبرو منعقد گرام سبھا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی مزید ترقی کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈ فراہم کیاگیا ہے چنتامنی حلقہ کے کئی قریوں میں بیت الخلاء نہ ہونے سے عوام کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی قریوں میں مقیم لوگ آج بھی بے گھر ہے ان کی نشاندہی کرکے  ان کو مکانات تعمیر کرکے دیا جائے حلقے میں کئی کسان قرض کے بوجھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے خود کشی کرچکے ہیں مرکزی حکومت سے کسانوں کے قرض کو معاف کروایا جائے ۔نرمل بھارت ابھیان کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چکبالاپورضلع میں پچھلے کئی برسوں سے تو قع سے کہیں کم بارش ہوئی ہے بارش کی کمی کے سبب آبی ذخائر کافی حد تک سوکھ گئے ہیں زیر زمین آب ہزار تا بارہ سو فٹ گہرا ہوتاچلاگیا ہے آبی قلت اور آبپاشی کیلئے درکار پانی کی کمی کے سبب ضلع میں کھڑی فصلیں برباد ہو چکی ہے ۔گرام پنچایت صدر نے مزید  کہا کہ آج کے گرام سبھا میں بسوا یوجنا میں 28مکانات آئے ہیں ان میں ایس ۔سی۔طبقہ کے لوگوں کو 12مکانات ایس۔ٹی۔طبقہ کو 3اقلیتوں کو 13مکانات فراہم کئے جائینگے اس موقع پر گرام پنچایت نائب صدر رونمانوڈل افسر دیویندرا پی۔ٖڈی۔او۔ننجنڈ ریڈی چندرہ اپا وغیرہ شریک تھے۔


Share: